حیدرآباد_ ( اردولیکس) تلنگانہ میں پالی ٹیکنک فائنل ایئر کا پرچہ سوالات لیک ہو گیا ۔ پالی ٹیکنک کے امتحانات اس ماہ کی 8 تاریخ سے جاری ہیں اس دوران ڈسٹرکٹ کالج پرنسپل پولی ٹیکنک کو پرچہ سوالات کے افشا ہوجانے کا پتہ چلا ۔ محکمہ فنی تعلیم نے پتہ چلایا کہ حیدرآباد کے مضافات میں واقع حیات نگر منڈل بٹاسنگرم کے سواتی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے امتحانی پرچے لیک ہوئے ہیں۔
چند پرچہ سوالات طلبہ کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے گئے تھے ۔ بورڈ سکریٹری نے سوالیہ پرچہ لیک ہونے پر پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے سواتی انسٹی ٹیوٹ آف کالج کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔