بینا ونابیناؤں کے مدرسے میں جشن دستار بندی و تقسیم اُسناد
مالیگاؤں؛ مورخہ ۱۶؍مارچ بروز بدھ بعد نمازِ مغرب بینا نابیناؤں کا مدرسہ دارالعلوم اہلسنّت فیض القرآن کا ۱۴؍واں سالانہ جلسہ درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی میں منعقد ہوا ابتدائی نظامت کلیم احمد صابری نے کی قرأت مختار احمد صغیر احمد (بھیونڈی )، نعت رسول ﷺ حافظ محمد ذاکر نابینا ، حافظ ابوذر انصاری نابینااور توصیف احمد صاحبان نے پیش کی منقبت محمد سمیر (راجستھان) نے پیش کی ترانہ مکالمہ دُعا ،حدیث ،فرائض و سنتوں کا پروگرام طلباء نے پیش کیا
بعد نمازِ عشاء باقاعدہ جلسے کا آغاز ہوا۔
سرپرستی جانشین صوفیٔ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب ، صدارت کے فرائض مخیر قوم وملّت محمد شریف میمن صاحب (صدر سمست میمن جماعت ) ، زیر عنایت قاضیٔ اہلسنّت حضرت علامہ مفتی واجد علی یارعلوی صاحب ، مقررخصوصی خطیب یورپ و ایشیاء خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی حسن ضیائی صاحب قبلہ نے کہاکہ بانیٔ دارالعلوم صوفیٔ ملّت حضرت صوفی غلام رسول صاحب قادری کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ جانشین صوفیٔ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب کے ساتھ ۔
ذمہ داران مل کر اِس گلشن کو تاقیامت آباد رکھیں گے.
صوفیٔ ملّت صاحب نےدور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاں آنکھ والوں کے مدرسے کا قیام کیا وہیں بغیر آنکھ والے (نابینا لوگوں کیلئے )مدرسے کا قیام کرکے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا آج ۳خوش نصیب حفاظ کرام کی دستار بندی ہوئی یہ قابل مبارکبادہےمیری معلومات میں اِسی گلشن سے نابینا طلبہ بھی مکمل حافظ قرآن ہوکر کے ماہِ رمضان المبارک میں تراویح میں قرآن پاک سنا رہے ہیں میری دُعا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ حضور نبی کریم ﷺ کے صدقے حضور صوفیٔ ملّت صاحب کے درجات کو بلند فرمائیں اور اِس ادارے کو دن دونی رات چوگنی ترقیاں نصیب فرمائیں نظر بد سے حفاظت فرمائے اصل موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قرآنِ پاک سیکھے اور سیکھائیں اور ساتھ ہی ساتھ اُس عمل بھی کریں یہ ضروری ہے عشق رسول کے بغیر انسان ادھورا ہے یہاں مسجد و مدرسہ اور خانقاہ بھی ہے یہاں پر دینی و عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ روحانی
فیض بھی ملتا ہے۔
مقرر خصوصی حضرت علامہ مفتی صاحب قبلہ نے نعت و منقبت کے چند اشعار کے بعد نظم تکمیل قرآن اور سرکار صوفیٔ ملّت سے منسوب تعزیتی اشعار کہہ کر حاضرین جلسہ کو پُر جوش کیا وہیں حاضرین کو مغموم بھی دیکھا گیا نصیحتاً جانشین صوفیٔ ملّت صاحب کو ٹرسٹیان ،ذمہ داران و مدرسین کو کہا کہ اِس گلشن کو بنانے سنوارنے اور آباد رکھنے میں شانہ بشانہ کام کریں گے۔
جانشین صوفیٔ ملّت صاحب نے بھی کہا کہ یہ ۱۴ سالانہ اجلاس صوفیٔ ملّت صاحب ٹرسٹیان و ذمہ داران کی دین ہے ۔صدر اجلا س ، زینت اجلاس اور رونق اجلاس عالی وقار مفتیانِ کرام ،محترم علماءاہلسنّت ،معززمشائخ عظام ، معززین شہرکا شکریہ ادا کیا کہ اُنہوں نے صوفیٔ ملّت صاحب کے پروگرام کو جس طرح رونق اور کامیابی پہنچاتے تھے آج حاضر آکر جلسے کو کامیاب کیا دارالعلوم کی جانب سے اور درگاہ حضرت معصوم شاہ ٹرسٹ و آل انڈیا سنّی جمعیۃ الاسلام کی جانب سے مبارکباد پیش کی حفاظ کرام کو دُعاؤں سے نوازا رونق اسٹیج الحاج صوفی سعید سعدی ،سیٹھ محمد یعقوب رضوی، سیٹھ اکبر اشرفی، الحاج شکیل درگاہی، مولانا محمد یوسف چشتی، خطیب ملّت صوفی انیس احمد قادری ، فدائے اشرفیت اشرفی عبدالماجد شکاری، حافظ رمضان چشتی، حافظ افتخار اشرفی، حافظ ابوطالب ،صوفی مزمل علیمی ،مفتی مسعود تیغی علیمی (ناندگاؤں)، انصاری نصیر احمد رضوی، حافظ محمد اسماعیل اشرفی، مولانا مختار اشرفی، حافظ عرفان رضا، حافظ ساجد اشرفی، حافظ محمد یاسین نابینا، حافظ ذاکر نابینا، حافظ اسرائیل اشرفی، حافظ علی ماسٹر، محمد رضوان میمن، وسیم بھائی، ابوذر فٹر، جمیل احمد رضوی، حافظ مقصود اشرفی، حکیم عابد کاملی، رضوان سیٹھ ، انجینئرامتیازاحمد، صوفی کلیم احمد صابری، محمد اعظم چشتی، شفیق رضوی، محمد رمضان محمد عبّاس، حافظ محمد رضا رضوی، محمد شاہد، ضیاء الرحمٰن، مبین قادری، شعیب ویسٹیج والے اور معززین شہر علمائے کرام مشائخ عظام شریک اجلاس رہے ۔معززحاضرین کے بدست حفاظِ کرام کی دستار بندی ہوئی سند اور تحفے تحائف پیش کیئے اورتجوید و قرأت ،دینیات ،ناظرہ تکمیل قرآن اور تکمیل نورانی قاعدہ مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد ،انعامات، اور نقد نذرانے والدین مہمانان اور ذمہ داران کی جانب سے دیئے۔
صلوٰۃ و سلام کے بعد خصوصی دُعا عالم اسلام میں امن و امان کیلئے مسلمانوں کی جان و مال عزت وآبرو کی حفاظت کیلئے باالخصوص ۱۲؍نومبر ۲۰۲۱ءمیں گرفتار شدگان جو کئی مہینوں سے قید و بند کی اذیتیں برداشت کررہے ہیں اُن کی رہائی کیلئے دُعا کی گئی اور اُن کے اہل خانہ کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطاء فرمائے دُعا کی گئی ۔حاضرین کے شکریہ کے ساتھ آئندہ کیلئے سالانہ اجلاس ملتوی ہونے کا اعلان کیا گیا. ایسی تحریری اطلاع ناظم اعلیٰ صوفی جمیل احمد قادری ٹیلر نے دی۔



