دارلسرور شہر برہان پور میں ایک عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا
برہان پور(اعجاز احمد راہی)مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے 19 ِ فروری 2022 کو شہر اندور کی ہوٹل دی ایڈن میں منعقدہ فی البدیہ شعری مقابلہ بنام" تلاشِ جوہر " پروگرام میں اول نمبر کے حقدار کے انعام کا تاج، برہان پور کے مشہور شاعر جناب تاج محمد تاجؔ کو حاصل ہوا جس کے اعزاز میں مورخہ: 12 مارچ 2022 کو عبدالقادر صدیقی ہال بیری میدان برہان پور میں ایک باوقار عظیم الشان مشاعرہ منعقد ہوا ۔
جس میں اول انعام یافتہ تاج محمد تاج اور " تلاش جوہر " پروگرام میں شریک برہان پور کے دیگر شعراء حارث علی حارث، قیوم افسر، رشید عنبر، عابد خان طالب، پروانہ برہان پوری کو اعزاز اور فخرِداروالسرور ایوارڈ سے نوازا گیا
یہ ایوارڈ برہانپور کی مشہور و معروف مٹھائی برہان پور جلیبی سینٹر سلیم شہزاد اور بزمِ راشد کی جانب سے دیا گیا اس مشاعرے میں تاج محمد تاج کے علاوہ شعور آشناؔ اور سلیم شہزاد کو اعزاز کے ساتھ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں محبوب پرواؔز ( صدر بزم میخانئہ سخن ) ڈاکٹر ایس، ایم، طارق اور اقبال قوسین کی جانب سے سپاس نامہ عنایت کیا گیا سلیم شہزاد کو سپاش نامہ انکے والد بزرگوار زرار خان کپڑے والوں کے دست مبارک سے دیا گیا
اس مشاعرے کی سرپرستی ڈاکٹر ایس، ایم، طارق صاحب صدارت محترم جناب رئیس سر ( راویر اردو کیندرپرمکھ ) افتتاح محلہ بدھوارہ کے ہردلعزیز پارشد شاہد ذاکر بندہ اور شمع افروزی امان محمد گوٹے والا اور نظامت مشہور و معروف شاعر جناب شعور آشنا نے انجام دی
اس مشاعرے میں مہمانانِ معظم برہان پور کی مشہور سماجی شخصیت حاجی واجد اقبال، جناب حذیفہ ملائم والا، مشرف خان، جناب مسعود محمد خان گوٹے والا، شیخ وسیم ایان فروٹ کمپنی رسول پور، جناب سید افتخار علی قادری، حاجی ممتاز حسین آئل والا، جناب اجمل صاحب ،عرفان خان ss کرکٹ کلب جناب ابرار بھائی برہان پور جلیبی سینٹراور ان کے ساتھیوں نے شرکت کی
مشاعرے میں مہمان شعراء جناب صابؔر مصطفی آبادی، جناب ماجد مسیحا ملکاپوری اور میزبان شعراء میں جناب استاد جمیل اصغرؔ، جناب محبوب پرواؔز ، جناب شعور آشنؔا ، جناب ریاست علی ریاستؔ ، جناب ڈاکٹر فاروق راحیؔل ، جناب اعجاؔز امیدی ، جناب قمرالدین فلکؔ ، جناب عابد قزلباؔس ، جناب خلیل اسؔد ، جناب مختار عاقلؔ ، جناب ظہیر انورؔ ، جناب اکرم علی افسؔر ، جناب ریحان انوؔر ، جناب عابد نظر ، جناب نعیم تاجؔ ، قیوم افسر، حارث علی حارث، رشید عنبر، عابد خان طالب، پروانہ برہان پوری اورطنز و مزاح میں جناب عالم نشتری ، جناب انور ماہی ،و مشاعرہ کنوینر محبوب پرواز نے اپنا کلام سنا کر سامعین سے داد و تحسین حاصل کی.اس مشاعرے کا اہتمام جناب محبوب پرواز، جناب اقبال قوسین اور تاج محمد تاج کے فرینڈ سرکل کی جانب سے کیا گیا .مشاعرہ کنوینرس محبوب پرواز ذاکر قریشی اور اقبال قوسین کی کاوشوں کو سراہا گیا۔


