حیدرآباد(اُردو لیکس) رقم کیلئے جس طرح اے ٹی ایم کا استعمال کیا جاتا ہے اب بہت جلد گولڈ اے ٹی ایم عوام کی سہولت کیلئے دستیاب رہیں گے۔ اس سہولت کے متعارف ہونے کے بعد لوگوں کو سونا خریدنے کیلئے جویلری شوروم جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ شہرحیدرآباد میں روزانہ سو کروڑ کے سونے کا کاروبارہوتا ہے، اسی کے پیش نظرگولڈ سکہ کے منتظمین نے ملک بھرمیں گولڈ اے ٹی ایم کیلئے میناروں اورموتیوں کے شہرکا انتخاب کیا ہے۔ اب تک یہ سہولت صرف دو ممالک میں ہی ہے پہلی مرتبہ حیدرآباد میں گولڈ اے ٹی ایم یعنی اینی ٹائم گولڈ اے ٹی جی سنٹرس قائم کئے جائیں گے۔ ان سنٹرس کے قیام کے بعد سونا خریدنے والوں کو کارڈ ڈالنا ہوگا جس کے بعد ہی اس مشین سے سونا باہرنکلے گا۔

