نئی دہلی:(اُردو لیکس) دہلی کے گوکل پوری علاقے میں جمعہ کی آدھی رات زبردست آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے واقعہ میں 7 افراد زندہ جل گئے، حادثہ میں ،30 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔گوکل پوری کے مکینوں نے جمعہ کی رات تقریباً ایک بجے فائر بریگیڈ کو فون کیا۔آگ اتنی بھیانک تھی کہ اسے قابو میں کرنے کے لئے 13 فائر بریگیڈ کا استعمال کرنا پڑا۔ مرنے والوں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی۔دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال نے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔