جلگاؤں (شیخ زیان احمد): آج کل تعلیم محض ذریعہ روزگار بن کر رہ گئی ہے یا اسے ایسا بنا دیا گیا ہے۔لیکن ہمیں تعلیم کے اصل مقصد یعنی اللہ کی پہچان کو بھولنا نہیں چاہئے۔ان خیالات کے ساتھ ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں کے طلبہ کو الواداعیہ دیا گیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے دہم (ب) کے طالب علم سید صفوان ذاکر نے نہایت پر کیف قرأے کے ساتھ کی۔حمد باری تعالیٰ نہم (الف)کی طالبات الفیہ جابر اور عفّت خان نے پیش کی جبکہ نہم (ب)کے معین امانی نے ہدیہ ئ نعت پیش کیا۔پروگرام کے افتتاحی کلمات اور غرض وغایت اسکول سوپروائزر تاج الدین شیخ نے پیش کئے۔
بعدازیں اپنی کٹّھی میٹھی یادیں اور کووڈ 19-کے پرآشوب دورمیں تعلیمی لحاظ سے اتار چڑھاؤ کو جن طلبہ نے پیش کیا ان میں نہم (الف)کی کاشفہ محمد اشفاق،نہم (ب)کے ذوہیب ذاکرحسین ،نہم (ج)کے صدیقی سراج،دہم (الف)کی مصبا ح ناز محمد منیر احمد،اور ثوبیہ ناز ذاکرحسین،دہم (ب)کے نور محمد ہارون پنجاری،دہم (ج)سائرہ بانو عبدالحمید،دہم (ج)کے دانش نوری عرفان شامل ہیں ان کے علاوہ دہم (الف)کی طالبہ مسکان حسن شاہ نے اپنے خیالات اور ’ملّت‘میں گزارے لمحات،اساتذہ،ساتھی طلبہ اور پیون وغیرہ کے تعاون کو منظوم انداز میں پیش کرکے داد وتحسین وصول کی
۔وہیں دہم (ج)کے کلاس ٹیچر ساجد خان اور نہ (ب)کے کلاس ٹیچر یوسف شیخ نے طلبہ کو پند ونصائح پیش کرتے ہوئے مستقبل کی دعائیں دیں۔اس موقع پر اسکول میں گزشتہ اسپورٹس کے ساتھ دیگر مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازہ گیا۔دہم جماعت کے تینوں (فریق)اور دوازدہم کے طلبہ نے اسکول کو تحائف پیش کئے۔شاہکار فاؤنڈیشن کی جانب سے دیا جانے والا سالانہ اعزاز ”مثالی طالب علم“ کے لیے نور محمد ہارون پنجاری دہم (ب)اور مصباح ناز منیر احمد دہم (الف)،مصباح نور ایاز خان (دو از دہم)کوان کے والدین کے ساتھ تفویض کیا گیا۔زویا ذاکر نہم (الف)کی طالبہ اور ساتھیوں نے الوداعی گیت پیش کرکے ماحول کو جذباتی کردیا۔اسکول کی صدر معلمہ عفیفہ شاہین میڈم نے طلبہ کو باکردار زندگی گزارنے کی تلقین کی پروگرام کے صدر اور رُکن ِ انتظامیہ سید عابد علی نے طلبہ پیغام دیا کہ مستقبل میں اچھا شہری بن کر ملک و ملّت کے کام آنے کو اپنا مقصد تعلیم بنا ئیے۔ اخیر میں امرین میڈم کے اظہار تشکر پر تقریب کا اختتام ہوا۔
تصاویر میں: مشالی طالب علم کا خطاب حاصل کرتے ہوئے نور پنجاری ساتھ میں مہمان،صدر معلمہ ،سپروائزر w دیگر دیکھ جاسکتے ہے