یہ خبر بڑے ہی دکھ اور افسوس کا باعث بنی کہ 11مارچ جمعہ کو انکم ٹیکس وکیل شکیل وکیل کے بھائی جنتادل سیکولر کے سابق صدر جناب ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری مختصر سی علالت کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔
اسی طرح12 مارچ سنیچر کوشہر مالیگاؤں کی مشہور شخصیت دیوان عام اردو اخبار کے ایڈیٹر جناب زاہد دیوان بھی اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اس موقع پر کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں اپنے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتی ہے اور دونوں اہل خانہ کو تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے صبر کی تلقین کرتی ہے اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ باری تعالیٰ ان دونوں کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کی قبروں کو نور سے منور فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام متعلقین واہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
شرکاء غم ودعا گو
کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں