حیدرآباد: (اُردو لیکس )حیدرآباد کی سڑکوں کی مرمت نہ کرنے والے جی ایچ ایم سی حکام کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک 11 سالہ لڑکی نے پولیس سے شکایت کی۔ مادھا پورڈی سی پی شلپا ولی سے ملاقات کرتے ہوئے سحرکورنامی لڑکی نے تحریری طورپرکی گئی شکایت میں شیرلنگم پلی زونل کمشنرسمیت،سرکل میں خدمات انجام دینے والے ایگزیکیٹوانجینئرکے خلاف کیس درج کرنے کی خواہش کی۔لڑکی نے کہا کہ 4 ماہ گزرجانے کے باوجود بھی سڑکوں کی مرمت کا کام نہیں کیا گیا جس کی وجہہ سے سڑک حادثات ہورہے ہیں۔