حیدرآباد: (اُردو لیکس)حیدرآباد کے نیلوفرہاسپٹل سے 18 ماہ کی بچی کا اغوا کرلیا گیا تھا جسے پولیس نے ایک گھنٹہ میں بہ حفاظت آزاد کروالیا۔ شاہ آباد منڈل ضلع رنگا ریڈی کی رہنے والی مادھوی نامی خاتون اپنی حاملہ بہن کے ساتھ ریگولرمیڈیکل چیک اپ کیلئے ہاسپٹل پہنچی تھی۔
اس دوران کسی نے اس کی 18 ماہ کی بیٹی یوویکا کا اغوا کرلیا۔ نامپلی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ ایک خاتون نے 18 ماہ کی بچی کا اغوا کیا ہے۔ پولیس نے اغوا کنندہ خاتون کو پکڑ کراس کے پاس سے لڑکی کو بہ حفاظت آزاد کروالیا۔