نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل نو ودیگر کئی معاملات کے سلسلے میں دائر مفاد عامہ کی درخواست پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکومت کے رویے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے 8 ہفتہ کے اندر مرکزی حکومت کوحلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ جسٹس عبدالنظیر اور جسٹس کرشن مراری کی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آخری موقع دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ جون 2020 سے حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل نہیں ہوئی ہے اور بہت سی ریاستوں میں بھی حج کمیٹیاں نہیں ہیں