ریاض: (اُردو لیکس )سعودی حکام نے حرمین شریفین میں داخلہ کے لئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کر دی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے زائرین کے داخلے کے لیے حفاظتی تدابیر میں مزید نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کے لیے زائرین کو اب تو کلنا ایپ کے ذریعے اپنے صحت مند ہونے کی سند دکھانا ضروری نہیں ہوگا۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوۓ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں عمر کی حد بھی ختم کر دی ہے،
جس کے بعد مسجد حرام میں ہر عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت مل گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل حرمین شریفین میں داخلے کے لیے تو کلنا ایپ پر اپنا اسٹیٹس امیون دکھانا ہوتا جس کے بعد ہی داخلے کی اجازت ملتی تھی ۔حال ہی میں سعودی حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کے لئے اجازت نامے کی شرط ختم کی تھی اور اب اس کے بعد ساجی فاصلہ اور غیرملکی زائرین کے لیے کورونا کے منفی ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔