حیدرآباد:( اُردو لیکس )افریقی ملک کانگو میں ٹرین کا خوفناک حادثہ پیش آیا۔ کولوایج شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر دور بائیو ویف پر ٹرین کے پٹری سے اترنے سے سات بوگیاں کھائی میں گر گئیں۔ حادثے میں 61 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوگئے ۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔