حیدرآباد:(اُردو لیکس) متنازعہ فلم دی کشمیرفائلز مفت دیکھنے کی کوشش میں کئی لوگ اپنی گاڑھی کمائی سے محروم ہورہے ہیں۔ حیدرآباد کی رچہ کنڈہ پولیس نے عوام الناس سے خواہش کی ہے کہ وہ چوکنا رہیں۔ سائبرجرائم میں ملوث ٹولیوں کی جانب سے اس فلم کو مفت دیکھنے کا لنک فون پرروانہ کیا جارہا ہے جیسے ہی وہ لنک اوپن کیا جاتا ہے فون ہیک کرلیا جاتا ہے اورلنک ڈاون لوڈ کرنے والے کے اکاونٹ سے رقم غائب کردی جارہی ہے۔ دہلی اورنوئیڈا میں اس طرح کی دھوکہ دہی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
