جلگاؤں( عقیل خان) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ اہتمام ایچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز مہرون جلگاؤں میں امسال کی کوییتری بہنا بائی چودھری نارتھ مہاراشٹر جلگاؤں کی میرٹ لسٹ ظاہر کی گئی جس میں اقراء کالج کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ اپنا مقام بنایا ہے ۔جس میں پہلی پوزیشن بوٹنی سبجیکٹ میں خان حمیرا پروین ایوب خان،نے حاصل کیا۔
اُردو مضمون میں پہلا مقامِ کوثر شیخ نیازالدین، تو تیسرا مقام خان منہاج اختر خان، ایم اے اردو میں خان غذالہ کوثر عبدالستار، دوسرے نمبر پر انگلش مضمون میں قاضی زینت کمال الدین نے مقام حاصل کۓ ہیں ۔کامیاب ہونے والی تمام طالبات اور سرپرست حضرات کو اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب عبدالکریم سالار ، اعجاز عبدالغفار ملک،پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ، ڈاکٹر امان اللہ شاہ،ڈاکٹر طاہر شیخ، پروفیسرظفر شیخ،امین بھائی بادلی والا، و دیگر اراکین انتظامیہ کے علاوہ پرنسپل و تدریسی غیر تدریسی عملہ نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔


