جلگاؤں؛ بر صغیر کی اہم علمی ادبی شخصیت" فخر خاندیش "قاضی مشتاق احمد کا جنم دن ٢٠ مارچ کا وطن عزیز اور بالخصوص ان کے ہم جماعت ہم مکتب ان کے بچپن کے دوست انجمن مسلم شاہ برادری مہاراشٹر کے ریاستی صدر و انجمن خدمت خلق کے صدر الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ ،ذبیع اللہ شاہ رکن اقراء ایجوکیشن سوسائٹی ، عبدالروف قادری،و ذاھد شاہ سماجی کارکن،رکن انجمن خدمت خلق و انجمن مسلم شاہ برادری کی قیادت میں علمی ادبی شہر وطن قاضی مشتاق احمد انوکھے انداز میں منایا گیا ۔
اس موقع پر موصوف کے بچپن کے ساتھی ڈاکٹر امان اللہ شاہ نے ان کی بچپن کی بھولی بسری یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے زمانہ طالب علمی سے شوق مطالعہ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اسی شوق نے انہیں اس اعلیٰ مقام کو پہنچایا جہاں موصوف ادب کی مختلف اصناف سخن پر دسترس رکھتے ہوئے کم و بیش ٧٠ کتابوں کے مصنف اور محقق ہی نہیں تو "محقق" بھی ہیں یہ ضلع جلگاؤں کی واحد ادبی شخصیت ہیں جن کے فن پاروں پر ریسرچ ہوکر محققین قلم کاروں نے پی ایچ ڈی و ڈاکٹریٹ کی اسناد حاصل کی ہیں اسی شوق نے انہیں علاقہ خاندیش کا اولین ائ سی ایس افسر ہونے کا بھی شرف بخشا ہے۔
آج بھی عمر کے اس پڑاؤ پر موصوف کا شوق اسی شباب پر ہے نسل نو میں مطالعہ کی ثقافت پروان چڑھانے کے مقصد سے موصوف نہ صرف تحریک چلارہے ہیں بلکہ کتب خانہ اور کتب خانہ میں مخصوص گوشے بھی قائم کر رہے ہیں۔جیسے مولانا آزاد لائیبریری بیاول میں "گوشۂ قاضی مشتاق احمد" و انجمن خدمت خلق میں"کتب خانہ حجن مہ جبین " و گوشۂ قاضی مشتاق احمد" کے قیام ان کے شوق مطالعہ اور ثقافت مطالعہ کو پروان چڑھانے کی نشاندہی کرتے ہیں۔اس علمی ادبی شخصیت کا جنم دن ان کے احباب نے مناکر ان کی شخصیت ، ان کی کاوشوں، اور ان کی یادوں کو اجاگر کیا ان کے ادبی سرمایہ کو شیٔر کیا کہ قاضی صاحب نے جو خطوط،جو نقوش قائم کیۓ ہیں نسل نو ان پر اپنا سفر رواں رکھیں۔



