جلگاؤں (شیخ زیان احمد):ماحولیات کی حفاظت اور اس کی بہتری کے لیے بہت سی تنظیمیں کام کررہی ہیں لیکن اپنے کئے ہوئے کام کو سراہا جانا بھی چاہئے ایسی ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے۔جلگاؤں شہر کے سنکلپ فاؤنڈیشن اور ریڈکراس سوسائٹی کی جانب سے یہ پہل کی گئی۔
سنکلپ فاؤنڈیشن نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ساگر مترا اَبھیان کا آغاز کیا۔اس میں شرکت کرنے والی مختلف سکولس کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر کمشنر ودیا گائیکواڑ موجود تھے۔ اس کے علاوہ 70 اِسکولس کے ہیڈ ماسٹرس اور کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔ اس مہم میں ضلع بھر کی تقریباً 75اسکولس نے شرکت کی جن کی مدد سے 4ٹن پلاسٹک کچرا جمع کیا گیا۔پروگرام میں مہم کی تعارف اور تنظیم کے کام کے بارے میں ریڈکراس سوسائٹی کے نائب صدر غنی میمن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جلگاؤں شہر میونسپل کمیشنرڈاکٹر ودیا گائیکواڑ نے ریڈ کراس اور سنکلپ فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی۔اس پروگرام میں انعام حال کرنے والی اسکولس میں ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں بھی قابل ذکر ہے۔اپنے محدود احاطے میں اسکول نے ماحولیات کی بہتری کے لیے کئی پودے لگائے،ان کی افزائش پر خصوصی دھیان دیااور طلبہ میں اس بابت بیداری پیدا کی لہذا متذکرہ انعام کے طور پر اسکول کو اسناد سے نوازہ گیا۔صدر معلمہ عفیفہ شاہین میڈم،سوپروائزر تاج الدین شیخ نے اسکول کے لیے انعام حاصل کیا۔
تصویر میں: ڈاکٹر پرسنّا کمار ریداسانی،نوڈل آفیسر گھنشیام مہاجن،غنی میمن وغیرہ سے انعام حاصل کرتے ہوئے عفیفہ شاہین اور تاج الدین شیخ