مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) پالی ٹیکنیک کے طلباء و طالبات کے شاندار نتائج
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 25, 2025
0
share
مالیگاؤں ( پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی (منصورہ) کے زیر اہتمام قائم مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) پالی ٹیکنیک کے طلبہ و طالبات نے حالیہ تعلیمی سال میں شاندار نتائج حاصل کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا۔ مختلف شعبے جیسے سول، میکانیکل، کمپیوٹر، الیکٹرانکس اور کمپیوٹر انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبہ نے امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ یہ نمایاں کامیابی ادارے کے معیاری تعلیمی نظام، تجربہ کار اساتذہ اور طلبہ کی لگن ومحنت کا نتیجہ ہے۔ سال اول پالی ٹیکنیک کے شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ ڈپلومہ کے ٹاپرس میں محمد شہباز(87.53%)، شیخ ساراناز (86.82%)، منتشہ رفیق (85.65%)، اذکہ فاطمہ (85.53%) اورمسیرہ ارم (84.92%) شامل ہیں۔ شعبہ الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر ڈپلومہ کے ٹاپرس میں نازیہ پروین(89.25%)، مہر الماس (87.13%)، اسعد کریم (86.50%)، شکینہ پروین (82.38%) اورتنویز اعظم (81.75%) شامل ہیں۔ شعبہ سول انجینئرنگ ڈپلومہ کے ٹاپرس میں ندیم احمد(83.33%)، مونو خان (80.22%)، الہاس نظام (76.78%)، فہیم اختر (76.56%) اورمحمد عبداللہ(72.44%) شامل ہیں۔ شعبہ میکانیکل انجینئرنگ ڈپلومہ کے ٹاپرس میں محمد عبداللہ(82.67%)، محمد اسعد (79.67%)، محمد سعیداللہ (77.56%)، سیف علی (77.33%) اور ساحل خان(77.22%) شامل ہیں۔ سال دوم پالی ٹیکنیک کے شعبہ سول انجینئرنگ ڈپلومہ کے ٹاپرس میں محمد حسین(77.40%)، اختر انصاری (73.22%)اورمومن فیاض(73.00%) شامل ہیں۔شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے ٹاپرس میں ریا سنیل(90.35%)، زری والا شیزہ (90.12%)اورمحمد عفان(87.06%) شامل ہیں۔ شعبہ میکانیکل انجینئرنگ کے ٹاپرس میں مون سعد(80.33%)، ساجد خان (78.11%)اورمحمد سراج(75.00%) شامل ہیں۔ سال سوم پالی ٹیکنیک کے شعبہ سول انجینئرنگ ڈپلومہ کے ٹاپرس میں الیا س بیگ(83.00%)، فیضان شیخ (82.62%)اورباگل پائل(82.11%) شامل ہیں۔ شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ ڈپلومہ کے ٹاپرس میں مومن عارش (92.47%)، سمید اختر (89.41%)اورزارا انیس(87.77%) شامل ہیں۔ شعبہ میکانیکل انجینئرنگ ڈپلومہ کے ٹاپرس میں شبیر عالم (84.22%)، فیصل ملک (79.11%)اور ابو سعد(72.00%) شامل ہیں۔ اس موقع پر ادارہ جامعہ محمدیہ کے چیئرمین جناب ارشد مختار صاحب اور سیکریٹری جناب راشد مختار صاحب نے تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسی طرح انجینئرنگ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شاہ عقیل احمد، پالی ٹیکنیک کے پرنسپل ڈاکٹر یعقوب انصاری، ڈاکٹر سلمان بیگ، ڈاکٹر نوید حسین، ڈاکٹر دلاور حسین، ڈاکٹر آصف رسول سمیت تمام فیکلٹی ممبران نے بھی کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔