خوش نصیب ھیں وہ جنھیں اللہ نے حفظِ قرآن کے لئے چُن لیا ھے : مفتی محمد ھارون ندوی مدرسہ انوار العلوم جلگاؤں میں حفّاظ قرآن کریم کی دستار بندی پر عظیم الشان اِجلاس
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 25, 2025
0
share
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) میرے پیارو ! دُنیا کے تمام علوم میں سب سے افضل و اعلیٰ ترین علم ، سب سے بڑی کامیابی اور سب سے بڑی ڈگری قرآنِ
کریم سے منسوب ھے ، آپ کو اللہ نے حافظ بنایا،
اپنی کتاب کو آپ کے سینوں میں محفوظ کردیا ،یعنی اللہ نے آپ کو کائنات کے سب سے افضل ترین گروہ (حفّاظ) میں شامل کرلیا ، آپ کے دِل اور دِماغ کو قرآنِ پاک سے بھر کر آپ کو دُنیا اور آخرت کی بھلائی عطا فرمائی، سب سے عظیم ترین علم سے آپ نواز کر آپ کے والدین کو بھی جنّت کا حقدار بنایا ، جیسے آج آپکی دستار بندی اور عزتوں سے آپ کو نوازا گیا.
اسی طرح حشر میں آپ کو اور آپ کے والدین کو عزتوں کے تاج پہنائے جائیں گے اور اللہ تعالی آپ کا استقبال و اعزاز فرمائےگا، آپ دُنیا کے خوش نصیب اِنسان ھیں اپنے آپ کو کمتر اور احساسِ کمتری کا شکار نہ ھونے دینا ، ایسی بہت ھی اہم ترین باتیں اِجلاس کے صدر مفتی محمد ہارون ندوی نے اپنے تفصیلی بیان میں ارشاد فرمائی ، چار طلبا کی دستار بندی کے موقع پر بڑی تعداد میں شھر کے معززین اور علماء و آئمہ کرام موجود تھے ، بھساول شہر جمعیت علماء کے صدر مولانا نُور محمد صاحب نے فرمایاکہ ہر کسی کو اللہ حافظ نہیں بناتا ، یہ حِفاظت قرآن کا نظام ھے اس نظام میں اللہ تعالٰی نے آپکو حافظ بناکر حفاظتِ قرآن مجید کے نظام کا حصہ بنایا ، مسجدِ اقصیٰ کے اِمام حضرت مولانا سالک سلمان صاحب نے عوام الناس سے خطاب کرتے ہوۓ حفاظ قرآن کریم اور اماموں کے ساتھ برے برتاؤ کے برے انجام کا ذِکر کیا اور مساجد کے ٹرسٹیوں کی اچّھی خبر لی ،صدارتی خطاب میں مفتی محمد ہارون ندوی نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ھوئے مدارس اسلامیہ کی اھمیت و ضرورت پر خاص زور دیا اور عوام الناس کو بھی حفظ قرآن پر ابھارا اور کہا کہ روزآنہ صِرف تین آیات بھی آپنے یاد کیا تو 12 سال میں آپ حافظ قرآن بنوگے، بوڑھے بھی کوشش کریں، اگر ياد کرتے ھوئے موت آگئی تو حشر کے دن حفّاظ قرآن کے ساتھ اُٹھائے جاؤگے یہ نبی کا فرمان ھے ۔ اِس اِجلاس میں جامع مسجد کے اِمام اور شھر کے بُزرگ عالمِ دین حضرت مولانا عثمان صاحب بھی شریک ہوئے ان ہی کی دُعا پر اِجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔ اِجلاس کے اختتام پر ناظمِ اعلٰی حضرت مولانا قاری مُشتاق صاحب نے آئے ہوئے تمام علماء و معززین کا شُکریہ ادا کیا ۔ جناب سید چاند دادا ،ظفر بھائ پنچ ، فاروق شیخ اور اِدارے کے تمام زمہ دار اِجلاس میں شریک رہے ۔ اجلاس کے اختتام پر طلباء اور اُنکے اساتذہ کو لوگوں نے مبارکباد پیش کی ۔ الحمدللہ یہ اِدارہ ضلع کا سب سے عظیم اور قدیم اِدارہ ھے. جو خادم القران والمساجد مرحوم مولانا غلام محمد وستانوی (رحمۃ اللہ علیہ) کے فرزند حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی کی سرپرستی