ممبئی (اسٹاف رپورٹر,انقلاب) اسٹیٹ بورڈ آف آرٹ ایجوکیشن نے ایلیمنٹری اور انٹر میڈیٹ ڈرائنگ گریڈ امتحان (۲۰۲۵ء) کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ امتحانات 24 سے 27 ستمبر کے درمیان منعقد ہوں گے۔ طلبه 22 اگست تک امتحان کیلئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 12 ستمبر کے بعد رجسٹریشن میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔
اسٹیٹ بورڈ آف آرٹ ایجوکیشن گورنمنٹ ڈرائنگ امتحان یعنی ایلیمنٹری اور انٹر میڈیٹ ڈرائنگ گریڈ کے امتحان کا انعقاد کرتا ہے۔ گورنمنٹ ڈرائنگ امتحان کیلئے طالب علموں کو رجسٹر کرتے وقت، وہ صرف ایک امتحان کیلئے اندراج کر سکتے ہیں۔ طلبہ کے ناموں میں کسی قسم کی غلطی سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ عام رجسٹر کے مطابق ناموں کو درست طریقے سے درج کیا جائے۔ امتحانی مراکز کے اندراج، طلبہ کے رجسٹریشن اور امتحانی فیس کی آن لائن ادائیگی کیلئے درج ذیل لنکس
www.msbae.ac.in
https://dge.msbae.in