مالیگاؤں: گذشتہ دنوں شہر مالیگاؤں کی عظیم دینی درسگاہ مدرسہ معہد ملت کیلئے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کو مہتمم بنائے جانے پرمدینہ ہاسپٹل کے ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری و مدرسہ ثناء العلوم کے ذمہ دار مولانا جمال ناصر ایوبی نے خانقاہ رحمانیہ پہنچ کر مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کا شال اوڑھا کر استقبال کیا۔
نیز مبارکباد اور نیک خواہشات بھی پیش کئے اس موقع پر نواسہ مولانا عبدالحمید ازھری رحمتہ اللہ علیہ محمد صابر سیلسمین بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی مدرسے میں جاری فارغین لیکر تشویش جتائی کہ آج کس طرح ہمارے مدرسوں میں اول جماعت میں طلباء کی تعداد اور آخری جماعتوں میں طلباء کی تعداد میں کافی فرق ہو جاتا ہے۔
ہمیں اس پر غور کرکے کوئی مضبوط لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے اس موقع پر مولانا موصوف نے بھی ہمارے اکابرین کے گزر جانے کے بعد کس طرح ہم پر ذمہ داریوں کا بوجھ آن پڑا ہے اس کا ذکر کیا اور مستقبل میں سب کے تعاون کے ساتھ مدرسے کے کام کاج کو و مدرسے کی وسیع و عریض زمین کو کار آمد بنانے کا عزم جتایا۔