جلگاؤں (سعیدپٹیل) مسلم قبرستان و عیدگاہ کے جنرل سیکریٹری کی جانب سے دیئے گئے پریس رہلیز کےمطابق جلگاؤں شہر کے قدیم مسلم قبرستان و عیدگاہ ٹرسٹ کی سن ٢٠٢١ء٢٠٢٢ کی سالانہ عام مٹینگ کا انعقاد ١١ ستمبرکو عمل میں آیا۔
سن ٢٠١٩ \٢٠٢٠ اور ٢٠٢١ء اس طرح تین عام اجلاس کووڈ وباء کی وجہ سے منعقد نہیں ہوسکے تھے۔ٹرسٹ کے علی میاں ندوی عیدگاہ ہال میں ٹرسٹ کے صدر عبدالوہاب ملک کی صدارت میں اجلاس عمل میں آیا۔جس میں عیدگاہ شاپینگ کامپلیکس کی دوسری منزل پر بی۔او۔ٹی۔کی طرز پر سماجی ادارے کو دینا اور ضرورت مندوں کےلیئے کلنیک کا افتتاح سمیت ١٥ تجاویز زیر غور لائی گئ اور اتفاق راۓ سے منظور کی گئ۔اجلاس کا آغاز ٹرسٹ کے نائب صدر مشتاق علی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔
اس موقعہ پر جنرل سیکریٹری فاروق شیخ ، خازن اشفاق باغبان ،انیس شاہ ،مقیم شیخ ،مشتاق علی ،طاہر شیخ ،نذیر ملتانی ،سلیم شیخ ،نامزد اراکین عبدالعزیز سالار ،عبدالقادر کچی ،شریف پنجاری ،ریحان شیخ وغیرہ موجود تھے۔شہر کے پندرہ وارڈوں کے قریب ٢٧٦ اراکین نے شرکت کی۔٢٠١٩ سے تین برسوں کی سالانہ رپورٹ ،رواں سال کےلیئے مالی بجٹ سے زائد اخراجات کو منظوری ،سن ٢٠٢٢\ ٢٠٢٣ کےلیئے سی۔اے کے طور پر شارپ ارتھ اینڈ کمپنی کے مقامی سی۔اے کے طور پر مقرر کرنا ، عیدگاہ کے دکانوں کے بقایا دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوۓ اور ناجائز قبضہ جات پر مناسب کاروائی کرتے ہوۓ ضروت مندوں کےلیئے کلنیک کا افتتاح ،شہر کے وارڈوں کی تشکیل اور ٹرسٹیان کی تعداد طے کرنے کےلیئے لائحہ عمل کرنےپر غور و خوص ،عید گاہ کی دکانوں کے اوپر دوسری منزل پر بی۔او۔ٹی۔طرز پر ایک سماجی ادارے کو دینا ، نامزد اراکین کی تعداد اور اسی تعلق سے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا و منظوری دی گئ۔
مشاورتی طور پر جن حضرات نے تبادلہ خیال و مشوروں میں حصہ لیا۔ان میں کونسلر ریاض باغبان ،علی انجم رضوی ،ایڈوکیٹ پیرزادے ،ایڈوکیٹ عمران ، ایڈوکیٹ عامرشیخ ،ضیاء باغبان ، اشفاق پینجاری ،شکیل باغبان ،عارف دیشمکھ ،سعید شیخ ،عمران شاہ ، حسین ملتانی ،خلیل پٹھان ،حمید جناب ،سراج خان ،سلیم انعامدار وغیرہ نے نمائندگی کی۔انس شاہ کی رسم شکریہ پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔فوٹوکیپشن : مسلم قبرستان و عیدگاہ ٹرسٹ کے عام اجلاس میں ٹرسٹیان نمائندگی کرتے ہوۓ۔

