کھام گاؤں (واثق نوید) برار تعلیمی کارواں کی جانب سے آکولہ کےرہبر ہال مرتضی پور شہر میں سیمینار برائے اسکول انتظامیہ و صدر مدرسین کے لئے منعقد کیا گیا ۔
سیمینار کی صدارت مہاراشٹر کےسابق وزیر خان محمد اظہر حسین نے فرمائی اور کہا کہ بلند تعلیمی معیار سے ہی قوم کی تقدیر روشن ھو سکتی ہے.نئی تعلیمی پالیسی ہمارے لئے دودھا ر ی تلوار،چاہے تو بچّوں کا، ملّت کا مستقبل سوارنے کے لیے فائدہ اٹھا یں یا خامیوں کا ماتم کریں،
۔مفتی روشن شاہ مہتمم دارلعلوم سو نوری نے کہا کہ معیاری تعلیم کے لیے ہم کو اپنی محنتوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے،چاہیے آپ انگریزی یا مراٹھی سیکھیں سکھائیں اگر آپ ملّت کے معصوم نہالوں،اور ،مخلوق کے فائدے کے لئے کوششیں کریں گے تو یہ بھی عبادت ہی ہے،مفتی محمد اشفاق قاسمی نے کہ آپنے تہذیب و تمدن ہی نہیں اُردُو کے وجود کو قائم رکھنے کی کوشش یہ کارواں ھے،جس میں آپ کاسرگرم عمل رہنا زندگی کی علامت ہے،
الحاج پرنسپل سرفراز نواز خان،نے کہا کہ،معیاری تعلیم ،مقابلہ جاتی امتحان 5,وی8, وی 10وی،سیمی انگلش،ہر اُردو اسکول میں شروع کرنا،ریسرچ و ٹیکنالوجی کی بچوں میں سوچ پیدا کرنا ہماری ترجیحات ہیں جو سرگرم عمل رہے گا وہی زندہ رہے گا یہی زمانے کا تقاضہ ہے،
سمینار میں مرتضی پور تعلقہ کے تقریبا تمام اسکول انتظامیہ اور اسکول اراکین۔ اورصدر معلمین و معلمات بھی کثیر تعداد سیمینار میں شریک رہیں سمینار میں ، ڈاکٹر وقار الحق ، ابرار فاروقی ، ڈاکٹر ناصر الدین انصار، ایڈوکیٹ شیخ،حاجی صلاح الدین ،عبدلرازق ،واثق خان، محمد شفیق ،ابراھیم خان گھنی والے، اظہر علی ،ناصر صاحب اور معززان شہر موجود تھے
سمینار میں برار تعلیمی کارواں کے یک نکاتی ایجنڈے معیاری تعلیم پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔
اور طے کیا گیا کہ مستقبل قریب میں معیار تعلیم کو بلند کرنے کی غرض سے برار تعلیمی کارواں کی جانب سے
برار کی تمام اسکولوں میں مقابلہ جاتی امتحانات منعقد کروائے جائیں گے اور ہر اسکول کے بچوں کو اعزازی انعامات دیئے جائیں گے ان شاء اللہ۔
پرنسپل سرفراز نواز خان کی نگرانی میں منعقدہ اس سمینار کی نظامت جناب
مہدی حسن صاحب نے فرمائی اور جناب نظام انجینئر صاحب نے رسم شکریہ ادا کی طعام اور ظہر کی نماز پر سمینار اختتام کو پہنچا ۔



