اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر ،جلگاوں میں یوم اساتذہ کی نسبت سے مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔طلبہ وطالبات کے علم میں اضافہ ہو، تخلیقی صلاحیت و تحریری صلاحیت پروان چڑھے ۔ ان مقاصد کے مدنظر صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ کی رہنمائی میں معلمہ ثناء مہرین انیس شیخ نے اسکولی سطح پر مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا مقابلہ جونیئر گروپ ھفتم تا ہشتم اور سینئر گروپ نہم تا دہم جماعتوں میں لیا گیا ۔
اگر میں معلم ہوتا۔
طلباء کی زندگی میں اساتذہ کی اہمیت۔
اسلام میں معلم کا مقام۔۔
ان عنوانات کے تحت طلباء کو اردو، انگریزی، مراٹھی کسی ایک زبان میں مضمون تحریر کرنا تھا ۔
ان مقابلوں کے نتائج درج ذیل ہیں ۔
جونیئر گروپ سے جماعت ھشتم کی طالبہ زکرہ اسلم خان (اردو) ۔ یسرہ شیخ جاوید (انگریزی )، عائشہ فاروق پٹل ۔( مراٹھی ) سینئر گروپ میں جماعت دہم سے ذیشان اسد شیخ احمد اور تسکین فاطمہ عبدالرحیم (اردو )، جماعت نہم کی علینہ شہباز شیخ (مراٹھی) نوشین آصف پٹل (انگریزی) تمام ہی طلبہ وطالبات کو اسکول ھذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ کے ہاتھوں سرٹفیکٹ اور تحفہ دے کر حوصلہ افزائی کی گی۔
اس موقع پر صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ نے تمام طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش نیز اس مقابلے کی انچارج معلمہ ثناء مہرین انیس شیخ کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں منعقد کرتے رہنا چاہیے ۔۔
ڈاکٹر انیس الدین شیخ سر ، نزہت مس ، ذاکر خان سر ، جاوید سر ، فرحت تبسم مس، تبسم سید جعفر مس نے ججز کے فرائض انجام دیے ۔
اس مقابلے کو کامیاب کرنے میں تمام ہی کلاس ٹیچر کا تعاون رہا ۔۔

