مالیگاؤں (پریس ریلیز ) ملک کے پہلے وزیر اعظم آنجہانی پنڈت جواہر لعل نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر 14 نومبر کو خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں چلڈرن ڈے (یوم اطفال) نہایت جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ پرنسپل سید ظہیر کی نگرانی میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر طلباء نے مختلف فزیکل ایکٹیوٹی کے ذریعے لطف اٹھایا اور اساتذہ نے طلباء میں مٹھائیاں تقسیم کی۔ بعدازاں مراٹھی شعبہ کے معلم سید جاوید نے طالبات کو یوم اطفال منانے کے مقصد اور پنڈت جواہر لعل نہرو کی تعلیمی، سیاسی اور ملک کے لئے ان کی خدمات کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور آج کے دن کی اہمیت کو طلباء کے سامنے اجاگر کیا۔
یوم اطفال کی مناسبت سے پرنسپل سید ظہیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنڈت جواہر لعل نہرو بچوں میں چاچا نہرو کے نام سے مشہور و مقبول تھے۔جبکہ انہوں نے ہندوستان کو ایک نئی اور ترقی کی سمت دکھائی۔ ان کے یوم پیدائش کو پورے ملک میں یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس کا آج گزر چکا اس کا کل اور اچھا ہونا چاہیئے۔ سید ظہیر نے طلباء کو چیئرمین رضوان عبدالمطلب اور ریحان عبدالمطلب کی جانب سے نیک خواہشات اور یوم اطفال کی مبارکباد پیش کی۔ جس کے بعد طلباء نے پنڈت جواہر لعل نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ رسم شکریہ کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا۔