ناندورا( شیخ سمیر رضا ) نگر پریشد اردو مڈل اسکول ناندورہ ۔ضلع بلڈانہ ایک مشہور و معروف ادارہ ہے ۔جھاں ھر سال اول تا ہشتم طلبہ و طالبات کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں ۔جیسے۔۔فوڈ میلا ۔سالانہ ثقافتی پروگرام اور مختلف قسم کے کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔
ہر سال کی طرح امسال بھی نگر پریشد ناندورہ کی اس اسکول میں یہ ساری سرگرمیاں انجام دی گئیں ۔جنمیں تمام ہی طلباء و طالبات نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور تمام ہی پروگرامس کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔
اسی ضمن میں تمام ہی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اؤر مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اول ۔ دوم و سوم مقام حاصل کرنے والے طلبا کو میڈلس ٹرافیس اور شیلڈ وغیرہ دے کر ان کا اعزازی پروگرام ۔۔تقسیمانعامات کی شکل میں گزشتہ ہفتے منعقد کیا گیا ۔
اس پروگرام کی نظامت اسکول کے ہونہار اور قابل مدرس ذکاء اللہ شاہ صاحب نے کی۔انعامات کی تقسیم کے لیے بطور مہمان خصوصی نگرپریشد کے شکشن پرشاسن ادھیکاری محترم جناب وانکھڈے سر کو مدعو کیا گیا ۔اس طرح یکے بعد دیگرے اول۔دومو سوم آنے والے انفرادی اور اجتماعی انعام یافتہ طلباء و ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ پوری اسکول سے تقریباً 450 طلباء و طالبات کو انعامات تقسیم کیے گئے۔ قابل غور بات یہ رہی کہ اس پروگرام میں اسکول کی فعال صدر معلمہ محترمہ شاہدہ باجی صاحبہ کی جانب سے تمام ہی اساتذہ معلمین و معلمات کو بھی شیلڈ دے کر اعزاز سے نوازا گیا ۔آءے ھوءے مہمان خصوصی کے ساتھ ساتھ ناندورہ نگرپریشد کی مدرسہ نسواں اردو اسکول کےصدر مدرس جناب انوار الحق فاروقی صاحب کو بھی شال دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔تمامہی اسٹاف کی طرف سےبطوربہترین ایڈمنسٹریٹر صدر معلمہ محترمہ شاہدہ باجی صاحبہ کو بھی گلدستہ اور شال دے کر اعزاز سے نوازا گیا ۔
آآخر میں اسکول کے قابل و فعال ٹیچر جناب سید اسماعیل گوہر سر نے آیے ہویے تمام ہی مہمانوں اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔اس طرح تمام اسٹاف کی انتھک محنت اور کوششوں سے یہ پروگرام کامیاب رہا۔