بروز جمعہ مور خہ 28، اپریل 2023ء رات آ ٹھ بجے صمدیہ ہائی اسکول کے کورٹ یارڈ میں منعقد کی گئی ۔تقریب کا آ غا ز مومن مدثر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ صدارت مومن زلیخا سیماب انور نے کی۔ مومن فہیم احمد نے تمام ممبران کا خیر مقدم کیا۔
گزشتہ سالانہ میٹنگ کی روداد انصاری نیاز احمد مصطفیٰ نے پیش کی۔ مالیاتی سال 23-2022ء کی سالانہ رپورٹ صدیقی ساجد سلیم نے پیش کی۔ مالیاتی سال23-2022ء کے آڈٹ شدہ حساب و کتاب مومن فہیم احمد نے پیش کیے۔
مالیاتی سال 23-2022ء آڈیٹر کی رپورٹ مومن تبسم نیاز نے پیش کی۔مالیاتی سال 24-2023ء کے لیے جمع و خرچ کا تخمینہ(بجٹ) شیخ ناظمہ نے پیش کیا۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے اراکین مومن زلیخا سیماب انور (پرنسپل رابعہ گرلز ہائی)، مومن سلمیٰ محمد امین ، تحسین عرفان مومن کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ ان کی خدمت میں سوسائٹی کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے۔ زلیخا مومن نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔ صدیقی ساجد سلیم ( پرنسپل صمدیہ ہائی اسکول) اور ارکین سوسائٹی نے ان تینوں ممبران کی پزیرائی کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔
سوسائٹی نے کامیابی کے ساتھ اپنے انتیس برس مکمل کر لیے۔ 39 ممبران سے شروع ہونے والی یہ غیر سودی ویلفئیر سوسائٹی کے آج 117 ممبران ہیں اور ان کا سالانہ ٹرن اوور تین کروڑ روپے سے زائد ہو گیا ہیے۔ تمامی ممبران کے اتفاق رائے سے بلا سودی چلنے والی سوسائٹی کے قرض کی رقم دس لاکھ روپے کر دی گئی۔
اب اس میقات سے سوسائٹی کے ممبر اب دس لاکھ روپے قرض لے سکتے ہیں ۔ اس موقع پر بھیونڈی ویورس ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکرٹری خیف نیاز مومن نے اسٹاف ویلفئیر سوسائٹی کو انتیس برس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اسٹاف ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے بھیونڈی ویورس ایجوکیشن سوسائٹی کی خدمت میں کرسیوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔ شکریہ کا اہم فریضہ مومن فیاض احمد غلام مصطفیٰ نے ادا کیا۔ میٹنگ کے اختتام پر تمامی ممبران لیے بہترین طعام کا اہتمام کیا گیا۔
تمام ہی ممبران کی خدمت میں سوسائٹی کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے۔ تقریب کو کامیاب بنانے میں مومن زلیخا سیماب، صدیقی ساجد سلیم، مومن تبسم نیاز، مومن فہیم عبدالباری، شیخ ذوالفقار الدین، انصاری نیاز، انصاری کوثر، مومن عمران نذیر، مومن فیاض احمد غلام مصطفیٰ ، مومن شگفتہ ، مومن ریحانہ، انصاری روبی ، شیخ ناظمہ نے اہم کردار ادا کیا۔
مومن فیاض احمد غلام مصطفی
پروپیگنڈا سیکریٹری
صمدیہ ہائی اسکول اسٹاف ویلفیئر سوسائٹی