عمرہ کی سعادت
مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑ ی مسرت ہورہی ہے کہ اللہ پاک نے اس گنہگار کو دوبارہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے منتخب فرمایا ہے۔
لہذا میں اپنی اہلیہ اور تین بچیوں کے ساتھ پانچ مئی 2023 کی فلائٹ سے روانہ ہونے والا ہوں.
اس موقع پر میں آپ تمام ہی لوگوں سے معافی کا خواستگار ہوں کہ مجھ سے جانے انجانے میں جو بھی غلطی ہوئی ہو اللہ واسطے معاف فرمائیں.
ان شاءاللہ آپ تمام لوگوں کے لئے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسی پاک سرزمین پر ضروردعائیں کروں گا۔
آپ سے درخواست ہے کہ ہمارا سفر آسان ہو جائے اور شرف قبولیت پا جائے اس کی خصوصی دعا کریں جزاک اللہ
رحمانی سلیم احمد
معاون معلم ٹی ایم ہائی اسکول اینڈ جونیئرکالج
ایڈیٹر تعلیمی مرکز+ ماہنامہ گلشن اطفال
سکریٹری انجمن محبان اردو کتب مالیگاؤں