اہلیان شہر کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی و مسرت ہو رہی ہے کہ خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام عبدالمطلب کیمپس میں جاری الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں بروز جمعرات 4/مئی 2023ء صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ایک مفت معائنہ کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے.
اس کیمپ میں ہر نیا، اپنڈکس، آنتوں کی سوجن، معدے کے امراض، چھاتی میں گانٹھ، جسم کے کسی بھی حصے میں گانٹھ کا ہونا، پیشاب میں انفیکشن، فوطوں کی بیماریاں، ڈائبٹک فوٹ السر، کورونک السر (زخم کا نہ بھرنا)، نسوں کی بیماریاں، آپریشن کے بعد کے مسائل اور پیٹ کے جملہ امراض کی جانچ کیلئے ایک مفت معائنہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے. جس میں شہر مالیگاؤں کے مشہور و معروف ڈاکٹر عمران منصوری صاحب (ایم ایس سرجن) اپنی خدمات پیش کریں گے. لہذا شہریان اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں اور وقت مقررہ پر اپنی پرانی رپورٹس کے ساتھ تشریف لائیں.
مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں:
امجد سر: 7620239132
پتہ: عبدالمطلب کیمپس، دھولیہ روڈ،سائنہ، ہوٹل سہیوگ کے پیچھے، مالیگاؤں.