از قلم انصاری ضیاء الرحمٰن مسکان گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں
الحمداللہ لڑکے کو بحفاظت اس کے والدین کے تابع میں ضیاء الرحمٰن مسکان اور نفیس اعظمی نے دیا الحمداللہ
مورخہ 14 مئی 2023 بروز جمعرات رات 9 بجے پوار واڑی پل کے پاس سے گزر رہے راجا نگر کے جاوید نانا بھائی اور محمد خورشید نے دیکھا کہ پوار واڑی پل کی ریلینگ پر سے ایک 14 سالہ بس کودنے ہی والا ہے تب ان دونوں فرشتہ صفت جاوید نانا اور محمد خورشید نے چند سیکنڈ تاخیر نہ کرتے ہوئے عین وقت پر لڑکے کو پکڑ لیا اور اسے لیکر شہر میں کئی علاقوں میں لڑکے کے گھر والوں کو تلاش کیا مگر گھر والے نہیں ملے.
تب انہوں نے اپنے ایک دوست کو فون پر یہ ماجرا سنایا تو اس دوست نے مجھ ناچیز ضیاء الرحمٰن مسکان کو فون لگایا فون اور فون کانفرنس کے زریعے میری جاوید نانا سے بات ہوئی تو ان لوگوں نے بتایا کی بچہ ان کے ساتھ تین قندیل پر ہے فون رکھتے ہی میرے ساتھ نفیس اعظمی تھے ہم دونوں فوراً تین قندیل پہنچے اور لڑکے کو اپنے تابع میں لیکر ایک پوسٹ بنائی اور تمام گروپ میں شئیر کی.
اور الحمدﷲ پوسٹ شئیر ہوتے ہی بہت سے نیک دل فرشتہ صفت ساتھیوں نے 14 سالہ کند ذہن لڑکے کے گھر کا پتہ بتایا جو سروئے نمبر 56 ہنگلاج نگر سنڈاس کے پاس کا ہے لڑکے کا نام شیخ عبدالرحمن شیخ احمد
نفیس اعظمی اور میں نے خود وہاں پہنچ کر لڑکے کو اس کے والد اور والدہ کے تابع میں دیا ان سے پوچھنے پر کے لڑکا شام سے گھر پر نہیں ہے تم نے اسے کہیں تلاش کیوں نہیں کیا تو جواب ملا کے یہ اسی طرح لاوارث سڑکوں پر گھومتا رہتا ہے
اب آپ ہی سوچیں کے اگر آج راجا نگر کے جاوید نانا اور محمد خورشید بھائی اگر نہیں ہوتے تو آج پھر ایک بے گناہ جان جاں بحق ہو جاتی.
خیر اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں میں راجا نگر کے جاوید نانا اور محمد خورشید بھائی گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کے نفیس اعظمی _ علاؤالدین انصاری _ سلیم بھائی رکشہ والے _ نعمان ملک رمضان پورہ؛ اور واٹس ایپ گروپ کے اپ تمام ساتھیوں کو اللہ پاک بے پناہ جزائے خیر عطاء فرمائے آپ لوگوں کی تمام پریشانیوں کو حیرانیوں کو مصیبتوں کو بیماریوں کو دور کرتے ہوئے اپ لوگوں کی زندگی میں چین و سکون عزت و عافیت رحمت و برکت عطا فرمائے آمین ثم آمین.