بھیونڈی (پریس ریلیز) چند برس پہلے صنعتی شہر بھیونڈی کے چند علم دوست نوجوانوں جن میں مومن فیاض احمد غلام مصطفی اور مومن عابد احمد عثمان پیش پیش تھے۔قران اور ادب کے مرکزی موضوع کے تحت کئی اہم موضوعات پر سیمنار اور سمپوزیم منعقد کیے تھے۔یہ سلسلہ تقریباً نو سال جاری رہا۔مگر بعد میں کسی وجہ سے یہ سلسلہ جاری نہ رہ سکا۔ بھیونڈی کے خواص و عوام بھی مطالبہ کرتے رہے اور بیرون بھیونڈی بھی اس کو دوبارہ شروع کرنے کا اصرار کیا جاتا رہا ۔
الحمد اللہ مخلصین کی دعائیں باراور ہوئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ اس سال سے اس سلسلے کو شروع کیا جائے۔عجلت میں دور دراز کے مقالہ نگاروں کو بلانا ممکن تھا نہ حد درجے مصارف برداشت کرنا۔اس لیے فیصلہ کیا گیا کہ اس سال سیمینار کی بجائے لیکچر رکھا جائے۔ فیض احمد فیض کے کلام میں قرآنی الفاظ کے عنوان سے خصوصی لیکچر شاعر ،ادیب محقق و کالم نگار جناب شمیم طارق دیں گے۔صدارت کے لئے مفسرین قرآن مولانا محمد شعیب کوٹی صاحب اور افتتاح کے لیے مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی سے درخواست کی گئی ہے۔
خصوصی مدعوئین کے طور پر علم و ادب اور تعلیم وصحافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوں گی۔ ان کے نام یہ ہیں۔ جناب شکیل رشید ( ایڈیٹر ممبئی اردو نیوز)، جناب شعیب ہاشمی(سی ای او اردو اکاڈمی)،ڈاکٹر اسرار احمد غلام محمد صاحب، جناب سہیل فقیہہ جنرل سیکرٹری کوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹی مومن عبد الملک صاحب (سابق وائس پرنسپل صمدیہ ہائی اسکول)، انصاری عبد العزیز ( کوآرڈینیٹر یشونت راؤ اوپن یونیورسٹی بھیونڈی اسٹڈی سینٹر) ان سے گفتگو جاری ہیے۔
پروگرام کے کنوینیر مومن فیاض احمد غلام مصطفی اور مومن عابد احمد عثمان ہیں اور ادبی کاروان بھیونڈی کے جملہ احباب جن میں مومن فہیم احمد عبدالباری، انصاری عبدالمجید، مومن عمران نزیر، انصاری وکیل احمد،شمیم زین العابدین انصاری،وغیرہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔نظامت کے فرائض مومن سیماب انور محمد عمر غازی صاحب انجام دیں۔زیادہ سے زیادہ دیڑھ گھنٹے میں یہ پروگرام ختم کر دیا جائے گا ۔اس لیے ادب دوستوں سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کرتے ہویے پروگرام میں شریک ہوں ۔یہ پروگرام 26/ مئی 2023 کو اردو بسیرا ہال رئیس ہائی اسکول کیمپس بھیونڈی میں ٹھیک ساڑھے سات بجے منعقد ہو گا۔انشااللہ
مومن فیاض احمد غلام مصطفیٰ ،
مومن عابد احمد عثمان غنی