جلگاؤں (شیخ زیان احمد): امسال ماہِ فروری میں حکومتِ مہاراشٹر کے محکمہئ تعلیم کی جانب سے دو از دہم (بارہویں جماعت)کے سالانہ بورڈ امتحانات منعقد کئے گئے۔جس کا حال ہی میں انٹر نیٹ پر اعلان کیا گیا۔اِنٹر نیٹ پر ظاہر کئے گئے دو ازدہم جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کے مطابق ملّت جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں کا مجموعی نتیجہ (%98.61) رہا۔اِمسال کُل 72طلبہ نے امتحان دیا جن میں 71طلبہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ڈِسٹنکشن میں 02،فرسٹ کلاس 39، سیکنڈ کلاس میں 25 جبکہ 05 طلبہ پاس کلاس میں طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ان میں ثانیہ پروین افضل خان (%78)اوّل، خان الفیہ انور (%75.33)دوّم،سید صنوبر زین الدین (%74.67)سوّم،الفیہ نثار خان اور مہک فرید الدین شیخ کو (%74.17) چہارم اور شیخ عائشہ عظیم الدین (%73.50)پنجم مقام حاصل ہوا ہے۔کالج کے طلبہ کی کامیابی پر ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدرمحمد رفیق شاہ سر،سیکریٹری شیخ فرید سر،جملہ منتظمین،صدرمعلمہ عفیفہ شاہین میڈم،سوپروائزرشیخ تاج الدین شیخ سرجونیئر کالج کے لیکچرار سمیہ شاہ میڈم،شیخ زیان احمد سر،فرحانہ میڈم نیز ملّت ہائی اسکول کے جملہ اسٹاف نے مبارک باد کے ساتھ خوش آئند مستقبل کی دعائیں دی ہیں۔
تصاویر: ثانیہ پروین افضل خان ، خان الفیہ انور ، سید صنوبر زین الدین ، الفیہ نثار خان ، مہک فرید الدین شیخ اور شیخ عائشہ عظیم الدین