مالیگاؤں: عرس حضور تاج الشریعہ کی نسبت سے 27 مئی بروز سنیچر تاج الشریعہ امدادی کلینک میں مستحق مریضوں کا فری چیک اپ ہوگا اور دوا گولی فری دی جائے گی- نوری مشن اور اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کی طرف سے یہ طبی خدمت ان کلینک پر فراہم کی گئی:
(1) تاج الشریعہ امدادی کلینک، گولڈن نگر پاور ہاؤس کے پاس
(2) تاج الشریعہ امدادی کلینک، حسان میڈیکل کے بازو میں، نذیر اشرفی مسجد، نور نگر دیانہ
(3) تاج الشریعہ امدادی کلینک،گلشنِ ابراہیم مین روڈ، نزد مسجد میلاد پاک،
تینوں کلینک پر صرف 27 مئی کو بعد نمازِ مغرب تا رات دس بجے یہ سہولت مہیا ہوگی- واضح رہے کہ حضور تاج الشریعہ علامہ محمد اختر رضا خان قادری ازہری علیہ الرحمۃ کی بارگاہِ اقدس میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہ طبی خدمات پیش کی جا رہی ہیں- استفادہ کی گزارش نوری مشن نے کی ہے-
25 مئی 2023ء