پاچورہ (شیخ زیان احمد) جلگاؤں ضلع کے پاچورہ میں اتوار کی شب ایک ملی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں موجودہ ارتداد کے واقعات کو نشانہ بنایا گیا۔
اصلاح معاشرہ کے اس عظیم الشان خطاب عام کی صدارت جناب سہیل امیر شیخ صاحب نے فرمائی۔
اس پروگرام میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین اور خاص طور پر نوجوانوں نے شرکت کی ۔
اپنے طویل خطاب میں سہیل امیر شیخ صاحب نے فرمایا کہ موجودہ حالات امت مسلمہ کو بدلنے کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ اور دشمنان اسلام کا اصل نشانہ امت کے نوجوان اور امت کی بیٹیاں ہیں ۔ آپ نے اپنے منفرد انداز میں فرمایا کہ موجودہ حالات میں ارتداد کی یہ لہر جہاں امت مسلمہ کے لیے داخلی طور پر مسئلہ ہے وہی دشمنان اسلام کی طرف سے یہ امت کو قنوطیت میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امیر صاحب نے مزید فرمایا کہ ہم تمام کو اس فتنے کا پرزور اور منصوبہ بند طریقے سے مقابلہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے.
رات دیر تک چلنے والے اس پروگرام میں سینکڑوں مردو خواتین نے شرکت کی اور عزم کیا کہ وہ اپنے معاشرے کو اس بیماری سے محفوظ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ یہ پاچورہ کے نوجوانوں کے ذریعہ سے رکھا گیا ایک کامیاب پروگرام تھا۔ جس پر تمام لوگوں نے شہر کے نوجوانوں کو مبارکباد دی اور نوجوانوں نے عزم کیا کہ وہ یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔