جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیراہتمام ایچ جے تھیم کالج جلگاؤں میں یکم مئی کو یوم مہاراشٹرا تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔
شیخ آصف کے دست مبارک سے قومی پرچم کشائی عمل میں آئی اس موقع پر پرنسپل پروفیسر آئی ایم پنجاری، ڈاکٹر یوسف پٹیل، اشفاق پٹھان وغیرہ موجود تھے۔
اسپورٹس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر چاند خان نے پروگرام کا اہتمام کیا۔ جس میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ بھی موجود تھا، پروفیسر ڈاکٹر حفیظ شیخ، پروفیسر ڈاکٹر عرفان شیخ، پروفیسر ڈاکٹر امین قاضی، پروفیسر ڈاکٹر تنویر خان، ڈاکٹر راجیش بھامرے، ڈاکٹرراجو گاوارے، ڈاکٹر ڈپکے، پروفیسر عمر خان، پروفیسر ڈاکٹر مولانا مزمل ندوی، پروفیسر ڈاکٹرمستقیم باغبان، پروفیسر ڈاکٹر اختر شاہ، نیز خواتین، پروفیسر ریکھا دیوکر، پروفیسر ڈاکٹر انجلی کلکرنی، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ باسط، پروفیسر ڈاکٹر کہکشاں، پروفیسر ڈاکٹرشبانہ کھاٹک، غزالا مرزا کے علاوہ نان ٹیچنگ ، مسعود شیخ، فرحان شیخ، جنید مرزا، کامل شیخ، رفیق شیخ، عزیز شاہ، بابا پٹیل، شاہد شیخ وغیرہ نے موجود رہے کر کامیابی کے لئے تعاون کیا۔