جلگاؤں (شیخ زیان احمد)64ویں مہاراشٹر دن کے موقع پر ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں میں ملّت پرائمری اسکول،مہرون کے صدر مدرس فرید شاہ سر کے ہاتھوں قومی پرچم کو سلامی دی گئی۔
اس تقریب میں ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،مہرون نیز ملّت پرائمری اسکول کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے جملہ اسٹاف موجود تھے۔ساتھ ہی اس موقع پر بین الاقوامی یومِ مزدور کی مناسبت سے ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی صدرمعلمہ عفیفہ شاہین میڈم اسی طرح سوپروائزر تاج الدین شیخ نے اسلامی نقطہئ نظر سے مزدوروں کے حقوق اور ان کے لیے دئیے گئے احکامات حاضرین کے سامنے پیش کئے۔
تصویر میں: قومی پرچم کو سلامی دیتے ہوئے فرید شاہ سر ساتھ میں عفیفہ شاہین میڈم،تاج الدین شیخ سر و دیگر دیکھے جاسکتے ہیں۔