اورنگ آباد (سید یوسف ) یہاں کے آزاد چوک، اورنگ آباد کے علاقے میں واقع مسکان ہاسپٹل سے متصل ڈینٹا شور ملٹی اسپیشیلیٹی ڈینٹل کلینک کا افتتاح اورنگ آباد کی معروف شخصیت جناب سعود احمد شیخ اور میر عنایت علی
کے مبارک ہاتھوں عمل میں آیا
اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر سید محمود رشید، ڈاکٹر عبدالمتین، ڈاکٹر عبدالوحید خان، ڈاکٹر محمد حسیب موجود تھے - اس افتتاحی تقریب میں اسحاق خان، رفیق خان، احمد اسرار، واجد جاگیردار، قاضی نوید اور شاکر خان کی خصوصی موجودگی تھی - اس موقع پر تمام ہی شرکاء نے ڈاکٹر شیخ سعود (ایم ڈی ایس - ایم ڈی پروستھو) اور ڈاکٹر امینہ نوشین (ایم ڈی ایس - انڈو) بنت میر عنایت علی کو ڈینٹل کلینک کے افتتاح پر شایان شان استقبال کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا - عیاں رہے کہ ڈاکٹر امرین نوشین یہ پربھنی اور اورنگ آباد کی معروف تعلیمی شخصیت میر عنایت علی سر موظف لیکچرار مولانا آزاد کالج، اورنگ آباد کی دختر کلاں ہیں - ان کے اس کلینک کے افتتاح پر عزیز و اقارب دوست احباب و رشتہ داران نے شرکت فرما کر دونوں ڈاکٹرس کو مبارک باد پیش کی -