مالیگاؤں :عرسِ تاج الشریعہ کی نسبت سے تاج الشریعہ امدادی کلینک (مچھلی والے کارخانہ کے پاس، مسجد نذیر اشرفی نور نگر دیانہ) کی خدمات میں توسیع کی جا رہی ہے-
اب کلینک دن میں بھی 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک روزانہ پابندی کے ساتھ جاری رہے گا- اور رات میں حسب معمول مغرب تا ساڑھے دس بجے تک جاری رہے گا-
تاج الشریعہ امدادی کلینک میں ڈاکٹر خالد احمد خدمات انجام دے رہے ہیں- عوام الناس سے استفادہ کی گزارش نوری مشن نے کی ہے-
واضح رہے کہ طبی خدمات کا سلسلہ سوا سال سے مستقل جاری ہے-
نوری مشن مالیگاؤں
مئی ٢٠٢٢ء