الحمدللہ!معہدملت ریاست مہاراشٹر کی سب سے پہلی دینی واقامتی درس گاہ ہے،اس کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں،معہدملت میں دیگر شعبوں کے علاوہ شعبۂ تخصص فی الافتاء ۲۰؍ سالوں سے بڑی کامیابی سے جاری ہے۔اسی طرح مسلمانوں کے آپسی مسائل اور باہمی نزاعات کا کتاب وسنت کی روشنی میں تصفیہ کرنے کے لیے ۱۹۷۳ء میں دارالقضاء قائم کیا گیا،الحمدللہ تب سے اب تک کئی ہزار مقدمات فیصل ہوچکے ہیں ، بفضلہ تعالیٰ نصف صدی سے زائد عرصے سے دارالقضاء فعال اور کار گزار ہے۔
آج ہر مسلم بستی میں ایک دارالقضاء (اسلامی عدالت) کا ہونا ملت اسلامیہ کی ایک لازمی ضرورت ہے،اس ضرورت کی تکمیل کے لیے تربیت یافتہ مستند قاضیوں کا ہوناضروری ہے،
اسی ضرورت کے پیش نظر معہدملت میں اب تک افتاءکے ساتھ قضاء کی بھی جزوی ٹریننگ دی جاتی رہی ہے،اب ذمہ داران مدرسہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ خصوصی طور پر چھ ماہی تدریب قضاءکا شعبہ شروع کیا جائے ،چنانچہ معہدملت میں امسال یکم محرم الحرام سے شعبہ تدریب قضاء کا آغاز کیا جارہا ہے۔
واضح ہوکہ اس شعبہ میں مستنداداروں سے افتاءکیے ہوئے صرف ۷؍ فضلاء کا داخلہ ہوگا۔مزید معلومات کے لیے قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی محمد حسنین محفوظ نعمانی صاحب سے رابطہ کریں،مالیگاؤں کے فضلاء دارالقضاء میں صبح ۹؍بجے سے ۱۲؍کے درمیان آکر ملاقات کریں اور بیرون کے خواہش مند حضرات مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
مفتی محمد حسنین محفوظ نعمانی:
9373512348
مفتی شارق :
9845865993
داخلے کے خواہش مند فضلاءاپنی درخواستیں مع اسناد کی نقول مہتمم معہدملت کے نام دفتر اہتمام معہدملت بھیج دیں۔
_منجانب:محمد عمرین محفوظ رحمانی_
(مہتمم جامعہ معہدملت ،مالیگاؤں)