مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج کے موجودہ اس مقابلہ آرای کے دور میں جبکہ صرف تعلیم نھی بلکہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ھنر مندی کی بھی ضرورت ھے تاکہ اس دور میں تعلیم کے ساتھ روزگار سے جڑ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر اپنا، اپنے خاندان اور قوم و ملت کا نا صرف نام روشن کرے بلکہ معاشرے کو معاشی طور پر مضبوط بھی بنائیں ۔ انھی مقاصد کے ساتھ سٹی کالج میں بارہویں پاس طلباء کے لئے اکاؤنٹنگ و ٹیکسیشن کورس گزشتہ کئی سالوں سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔
گزشتہ سالوں سے سٹی کالج میں جاری اکاؤنٹنگ و ٹیکسیشن کورس میں طلباء نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور شہر اور بیرون شہر روزگار سے جڑ کر شہر اور ملک کا نام روشن کر رھے ھیں۔ اس سے پہلے بھی گزشتہ سالوں میں ہم نے انہیں صفحات پر اکاؤنٹنگ و ٹیکسیشن کورس کے طلباء کی کامیابیوں سے آپ کو روشناس کروایا تھا ۔
ابھی سال 22 -2021 کے طلباء نے بھی اکاؤنٹنگ و ٹیکسیشن کورس مکمل کرنےکے بعد روزگار سے جڑگۓ ھیں۔
اس موقع پر مہاتما گاندھی ودیا مندر منیجمنٹ، کالج کے ہر دلعزیز پرنسپل ڈاکٹر عارف انجم سر، وائس پرنسپل ڈاکٹر شکییب، بی ووک اکاؤنٹنگ و ٹیکسیشن کورس کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر اشتیاق احمد، اسٹاف ممبران پروفیسر ابوزر ،پروفیسر شمویل نے خصوصی طور پر اور دیگر سبھی اسٹاف ممبران نے سبھی طلباء کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے مزید نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔
فقط۔ ش۔ن۔ا۔ سٹی کالج قدوائ روڈ مالیگاوں