پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر کے اقبال نگر ، نزد دادا راؤ پلاٹ، سمجھاجی نگر، پربھنی سے 4 مئی 2023 بروز جمعرات شام ساڑھے چار بجے کے قریب محمد اسید عبداللہ انصاری ابن محمد شعیب انصاری عمر 11 سال ساکن اقبال نگر، نزد دادا راؤ پلاٹ، سمبھاجی نگر، پربھنی سے گزشتہ چار دنوں سے کہی لاپتہ ہو گیا تھا -
تاہم 7 مئی 2023 بروز اتوار دوپہر کے قریب تھانہ، ممبئی میں ملنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں - عیاں رہے کہ مذکورہ گمشدہ لڑکے کو اس کے سرپرست کے علاوہ اعزہ و اقربا، دوست احباب و رشتہ داران نے مہاراشٹر ،تیلنگانہ اور آندھرا پردیش میں خوب خوب تلاش کیا -
تاہم یہ لڑکا تھانہ، ممبئی میں پایا گیا ہے - بتایا جا رہا ہے کہ یہ لڑکا پربھنی ریلوے اسٹیشن سے ممبئی کو ٹرین کے زریعے پہنچا تھا - اس لڑکے کے گمشدگی پر لڑکے کے والد محمد شعیب انصاری، ساکن اقبال نگر، پربھنی نے پربھنی کے نیا مونڈھا پولیس اسٹیشن، پربھنی میں گمشدگی کی شکایت بھی درج کروائی تھی - اتوار کے روز اس لڑکے کے ملنے پر اس کے والدین کی خوشی کی انتہا نہ رہی - اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا۔
اور ہمارے نمائندے کو اخبار اور پورٹل نیوز کے زریعے مسلسل خبریں شائع کرنے پر بے حد شکریہ ادا کیا - اور کہا کہ آپ سب کی کاوشوں سے ہمارا فرزند ہمیں مل چکا ہے - جس کے لیے ہم آپ کے بے حد ممنون و مشکور ہیں -
اس طرح کی اطلاع ہمارے نمائندے کو گمشدہ لڑکے کے والد نے دی ہے -