دھولیہ۔ (بشکریہ محمد یوسف پاپا سر) مور خہ 10 ; 11 جون 2023 بروز سنیچر و اتوار کو صبح ساڑے نوبجے سے قومی کونسل اردو کتابوں کے ذمے داران محمد طاہر صدیقی صاحب کی رہنمائی میں دھولیہ شہر کے اردو داں کے چاہنے والوں کے لیے سنہری موقع کا فائدہ اٹھاٸیں۔
قومی کونسل براے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے ڈائریکٹر شیخ عقیل احمد کی ہدایت پر کتابوں کی وین دھولیہ شہر پہنچ رہی ہے۔ اسکول و مدارس کے طلبہ اور ادبی ذوق و مطالعہ کا شوق رکھنے والے لوگوں سے گزارش ہے کی اپنے اپنے ذوق کے مطابق کتابیں خرید کر اپنے اردو دوست ہونے کا شبوت پیش کریں۔
کتابوں کی یہ وین جہیرآباد سے ہوتی ہوئی ہمنآباد ، بدر , شولاپور , سانگلی , کولہاپور , پونے , ممبرا سے ہوتی ہوئی بھیونڈی , ناشک , مالیگاؤں سے ہوتی ہوئی دھولیہ کو پہنچ رہی ہے۔
لہٰذا آپ تمام لوگوں سے گذارش ہے کی سبھی لوگ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور آکر کتابوں کا مطالعہ کریں۔
پہلے دن۔۔۔۔۔قصاب باڑہ ، مچھلی بازار دھولیہ۔
دوسرے دن۔۔۔۔۔جامع مسجد مرکز کے پاس مولوی گنج ، دھولیہ
اعلان کردہ۔۔۔قومی کونسل براے فروغ اردو زبان نئی دہلی