جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) ہر سال کی طرح امسال بھی اشرفی ایجوکیشن و ویلفیئر سوسائٹی ناندورہ کی جانب سے عازمین حج کے لیے استقبالیہ نشست کا اہتمام ملکاپور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے راجیش بھاؤ ایکڑے کی صدارت میں منعقد ہوا.
ملکاپور نگر پالیکا کے سابق صدرِ بلدیہ جناب حاجی رشید خان جمعدار بطورِ مہمان خصوصی مدعو تھے ۔
افتتاح بلڈانہ ضلع کے ہر دلعزیز ضلع سپرٹنڈنٹ آف پولس سنیل کڑاسنے کے دست مبارک سے ہوا۔ موتی مسجد کے امام و خطیب کے ننھے فرزند کی دلنشیں تلاوتِ قرآن سے آغاز ہؤا۔ صدر، مہمانان خصوصی اور دیگر مہمانان کے اعزاز کے بعد عازمین حج کا شال اور گلدستہ دے کر حاضر مہمانان خصوصی کے ذریعے استقبال کیا گیا۔
استقبالیہ تقریب کے بعد سوسائٹی کی جانب سے مستحق خواتین میں سلائی مشین کی تقسیم کی گئی ۔
بعد ازاں مہمانان نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ حاجی رشید خان نے عازمین حج کو مبارکباد دیتے ہوئے بھارت کی گنگا جمنی تہذیب کا حوالہ دیا۔
اس کے بعد بلڈانہ ضلع کے ایس پی سنیل کڑاسنے نے اپنے مخصوص انداز میں سامعین کا دل جیت لیا۔ موصوف نے نہ صرف حج کے ارکان اور اس کے تصور پر روشنی ڈالی بلکہ اسلام کی بنیادی تعلیمات ، حلال کمائی ، انسان بحثیت خلیفہ ، جیسے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔
دوران خطاب انھوں نے قرانی آیات ،احادیث رسول اور علامہ اقبال کی انقلابی شاعری کا بھر پور استعمال کیا۔ ان کا خطاب سن کر ایسا لگ رہا تھا جیسے کسی معیاری مدرسے کا فارغ عالم خطاب کر رہا ہو۔
موصوف نے عازمین حج سے ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔ ملکاپور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے راجیش بھاؤ ایکڑے نے اپنے صدارتی خطبے میں اشرفی ایجوکیشن سوسائٹی کے اس منفرد کام کو خوب سراہا۔
انہوں نے اپنی بات میں اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ ناندورہ میں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں اور شہر ناندورہ قومی یک جہتی کی ایک شاندار مثال ہے۔
اسٹیج پر مندرجہ بالا حضرات کے علاوہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس، تھانیدار بہرانی، بابو جمعدار، وسنت راؤ بھوجنے، روی رانے، گورو پاٹل، ڈاکٹر پردیپ ہیلگے، شیلیش واکوڑے، مختار سیٹھ، منان سیٹھ، عمران خان، آصف پٹھان، ناظم سر، آغا خان سر،سید اسمعیل سر، موتی مسجد کے امام اویس رضا صاحب، حاجی سید سلیم، مغل بیگ، اشفاق سیٹھ، کلیم پرویز، بشیر ٹھیکیدار، محمد کلیم، ذاکر خان، کلیم ٹھیکیدار، محتشم رضا، ڈاکٹر محمد امین، رحمان قریشی، راجہ جمعدار، اور دیگر افراد موجود تھے ۔
اشرفی ایجوکیشن سوسائٹی کے روح رواں حاجی مزمل علی خان ( سیکرٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ ریاست مہاراشٹر ) کی اس منفرد خدمات کو اہل ناندورہ فخر کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اور انھیں مبارکباد دیتے ہیں۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں سوسائٹی کے سیکریٹری ایڈووکیٹ سید سلیم الدین، ڈاکٹر انیس احمد، کلیم منصوری، سید شکیل، چاند ٹھیکیدار، خلیل ٹھیکیدار، عقیل ٹھیکیدار، فرید بھائی، مظہر خان، الیاس بھائی، محمد۔ رفیق، فرحان خان، اے۔ رحمان، سید عزیر، وقار احمد، سید عظیم، نواب شہزاد صاحب، موسیٰ ٹھیکیدار، ناصر خان، محمد اقبال، سعید خان، شیخ رحمٰن، زماں ٹھیکیدار، یونس بھائی، اصغر خان، سید سلیم میرا، محمد ساجد، محسن خان، جاوید خان، نصار عطاری، عبدالوحید، اظہر علی خان، شکیل احمد، وہاب بھائی، ناصر بھائی،محمد راشد، حاجی نبی جمعدار، محمد عمیر، اکبر خان اور دیگر حضرات نے بھرپور تعاون کیا۔ اس جلسہ میں شہر ناندورہ اور ضلع بلڈانہ کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جس کے لیے سوسائٹی کے روح رواں حاجی مزمل خان صاحب ان کے شکر گزار ہیں ۔
نظامت سید فہیم الدین ( لیکچرار نیشنل اردو جونئیر کالج، کلیان) نے کی اور آخر میں آصف سر کے اظہار تشکر پر اختتام پذ یر ہوا۔