پونہ SSC بورڈ سے موصول خبروں کے مطابق کل بروز جمعہ مورخہ 2 جون 2023 دوپہر 1 بجے دسویں جماعت کا آن لائن رزلٹ ظاہر کیا جائے گا ۔ صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ اور تعلیم یافتہ تعلیم دوست حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے روز اول سے طلباء و طالبات کی توجہ تعلیم پر مرکوز کی ہے ۔
عید گاہ میدان سے بھی یہ پیغام دیا ہے کہ ایک وقت کا کھانا کم کھاؤ دو جوڑا کپڑے کم پہنو مگر بچوں کو اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرو ملازمت کے لئے نہیں بلکہ اپنے اندر شعور پیدا کرنے کے لئے تعلیم حاصل کرو اسی سلسلے کو دراز رکھتے ہوئے صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی ایماء پر ہمیشہ کی طرح کل بروز جمعہ دوپہر 1 بجے سے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کو مفت رزلٹ کی رنگین پرنٹ تفویض کی جائے گی ۔
طالبات کے لئے پردے کا معقول انتظام ہے لہذا طالبان علم اس سنہری موقع سے استفادہ کریں ۔ اس قسم کی اطلاع بغرض اشاعت سہیل ماسٹر نے روانہ کی ۔
اس پوسٹ کو آپ واٹس اپ گروپ اور سوشل میڈیا پر ضرور سینڈ کریں۔پیشگی شکریہ
دسویں جماعت کا نتیجہ آپ ان ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔