گزشتہ 27/مئی 2023 کو حافظ سید خالد اکھلد حال مقیم، ناندیڑ کے بڑے صاحبزادے سید واعظ ( عمر21سال ) کا موٹرسائیکل سے ایکسیڈنٹ ہوا ہے - ان کے دماغ پر گہری چوٹ آئی ہے ۔
الحمدللہ دماغ کاآپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے - لیکن بچے کو ابھی تک حوش نہیں آیا۔ آپ تمام احباب سے حافظ سید واعظ کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی جاتی ہے ۔اسی طرح اٸمہ کرام سے خصوصی گزارش کی جاتی ہےکہ کل جمعہ میں اس بچے کے صحتیابی کے لیے خصوصی دعاٶں کا اہتمام کریں -
اللہ تعالیٰ سید واعظ اور تمام ہی بیماروں کوصحت عاجلہ دائمہ مستمرہ عطاء فرمائے - آمین ثم آمین- یا رب العالمین - نوٹ :- حافظ سید واعظ ابن حافظ سید خالد اکلھلد تعلقہ ضلع پربھنی حال مقیم ناندیڑ یہ مرہٹواڑہ کے ممتاز عالم دین نیز طوطی مرہٹواڑہ مرحوم مولانا محمد معین الدین قاسمی صاحب، ناندیڑ کے نواسہ ہیں - اور مولانا مفتی سید معین الدین قاسمی، مہتمم مدرسہ عربیہ جامعہ طیب العلوم، بیڑ روڈ، گیورائ ضلع بیڑ کے ہم زلف کے فرزند ہیں -
یہ بچہ ابھی پربھنی میں بس اسٹیشن کے قریب دیوگری ہاسپٹل،نزد اڑان پل، بس اسٹینڈ، پربھنی میں زیر علاج ہے ۔