مالیگاؤں:(پریس ریلیز) حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی ایماء پر گذشتہ دنوں جمعیت علماء مدنی روڈ طبی امداد کمیٹی کے وفد نے مالیگاؤں سے روانہ کئے گئے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے SMBT ہاسپٹل اور اسٹاف کی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کی ۔
SMBT ہاسپٹل میں مالیگاؤں کے ز یر علاج مریضوں نے بتایا کہ بہت بہتر نظم ہے ۔ صبح و شام مریضوں کے یونیفارم بدلے جاتے ہیں وقت پر کھانا دیا جاتا ہے انتہائی نگہداشت کی جاتی ہے ۔ مریضوں سے FEED BACK لیا جاتا ہے اعلیٰ مشنری و ماہر ڈاکٹرس کے ذریعے آپریشن کئے جاتے ہیں ۔ حکومت کی مختلف اسکیمات اور یوجنا کے تحت علاج و معالجہ،آپریشن،قیام،طعام سب مفت ہے ۔
مریض کو سنبھالنے کے لئے ایک رشتے دار کا قیام و طعام کا بھی انتظام ہے کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہے ۔ وفد نے آپریشن تھیٹرس اور MBBS / BDS کالجس کا دورہ بھی کیا ۔