جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)ناندروہ کی فعال تنظیم اشرفی ایجوکیشن سوسائٹی جو مختلف سماجی فلاحی خدمات میں ہمہ وقت پیش پیش رہتی ہے نہ حال ہی میں
میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے ضروری NEET کے نتائج ظاہر ہونے پر جس کی خوبی یہ ہے کہ ۔ اس سال کل بیس لاکھ اڑتیس ہزار پانچ سو چھیانوے طلباء نے NEET کا امتحان دیا تھا جس میں سے صرف گیارہ لاکھ پینتالیس ہزار نو سو چھہتر طلباء ہے اس مشکل امتحان کو کوالیفائی کرسکے۔ شہر ناندورہ کےبھی طلباء اس امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اُردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والی زبیہ سید رئیس نے 562 نمبر حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے امید کی جارہی ہے اس کا گورنمنٹ کالج میں ایڈمیشن ہو جائیگا۔ زبیہ نے اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کو دیاہے۔ واضح رہے کہ زبیہ کی والدہ سلمیٰ پروین مقامی نگر ہریشد اُردو مڈل اسکول میں معلمہ ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر اشرفی ایجوکیشنل اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کی جانب سے زبیہ سید رئیس اور مقامی ڈاکٹر گوہاڑ کے فرزند آرین گوہاڑ اور ان کے والدین کا شال اور گلدستہ دے کر استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹر گوہاڑ کے فرزند آرین گوہاڑ نے 530 نمبرات حاصل کیے ہیں۔
اس موقع پر سوسائٹی کے صدر جناب حاجی مزمل خان سیکریٹری ایڈووکیٹ سید سلیم، آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ریاستی جوائنٹ سیکریٹری سید اسماعیل اور حسین دلوائی اُردو ہائ اسکول کے صدر مدرس جمیل سر موجود تھے۔ ناندورہ سے پچھلے برس بھی سہیل دانش خان نے 565 نمبرات کے ساتھ نمایا کامیابی حاصل کی تھی۔جو گورنمنٹ میڈیکل کالج چندرپور میں زیر تعلیم ہیں۔
سوسائٹی کے روح رواں حاجی مزمل خان نے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔