بلڈھانہ ( واثق نوید) ضلع کے مشہور و معروف شہر شیگاؤں میں کھانے کے شوقین حضرات کے لیے ایک معیاری نان ویج ہوٹل کی کمی محسوس کی جارہی تھی ۔
معروف شاعر عزیز خاں عزیز کے فرزند امین خان نے ایچ ڈی ایف سی بینک کے سامنے کھام گاؤں روڈ پر "ہوٹل العزیز ریسٹورینٹ" قائم کر کے شہر و اطراف کے کھانے کے شوقین حضرات کی توجہ مبذول کی ہے ۔
ہوٹل کی اہم خصوصیات میں شاندار عمارت، حفظان صحت کا ماحول ، گھر پہونچ ڈیلیوری ، خوبصورت فرنیچر اور ماہر باورچیوں کا عملہ شامل ہے ۔
خواتین کے لیے خصوصی ٹیبل اور کیبن کا نظم کیا گیا ہے تاکہ پردہ ملحوظ رہے ۔شادی و دیگر پروگراموں کے کھانے کا بھی آڈر لئے جاتے ہیں ،
یہاں کی بریانی، نورانی کباب، چکن تندوری، مٹن افغانی مرغ مسلم، چکن چنگیر وغیرہ ڈشیں قابلِ ذکر ہيں ۔
مناسب دام پر لذیذ و نفیس کھانے مہیا کہے گئے ہیں ۔