مالیگاؤں (پریس ریلز) کتاب"جزائر انڈمان و نکوبار ،مشاہدات و معلومات" جس کے مؤلف شفیق احمد فلاحی ہیں۔ موصوف کو ۲۰۲۰ میں جزائر انڈمان و نکوبار کی مسجد الاحسان (ساؤتھ انڈمان) میں امامت و خطابت کے ضمن میں خدمات انجام دینے کا موقع ملا، اس دوران آپ نے مختلف دینی، علمی و تحریکی خدمات کے ساتھ جزائر کے مختلف حصوں کی سیاحت بھی کی اور یہاں کے مشاہدات و معلومات کو قلم بند کرکے کتابی شکل میں ترتیب دیا ہے۔
جناب موصوف شفیق احمد فلاحی کی کتاب کا اردو ایڈیشن کا اجراء 12 اکتوبر 2022 میں عمل میں آیا تھا اور اب اسی کتاب کے ہندی ایڈیشن کی تقریب اجراء انشاءاللہ 4 اگست 2023 بروز جمعہ رات ساڑھے 9 بجے مولانا ابوالکلام آزاد ہال، ATT کیمپس میں منعقد ہونا ہے۔ یہ تقریب اجراء حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی(سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ،صدر ادارہ صوت الاسلام، مہتمم معہد ملت) کے زیرِ صدارت ہوگی،
جبکہ جناب جمیل احمد کرانتی(نائب صدر انجمن ترقی تعلیم)، جناب اجے نول رائے شاہ (صدر کاکانی لائبریری)، جناب ابھے کمار شاہ(کرشی دھن)، جناب ونود گورواڑکر(سینئر صحافی)، جناب جاوید احمد انصاری (آکاش وانی جلگاؤں)، جناب عتیق شعبان (صدر ادارہ نثری ادب)، جناب ڈاکٹر اقبال برکی سر، جناب پروفیسر عبالمجید صدیقی، جناب انجینئر واجد علی خان (ناسک)، جناب سید صابر علی (امراوتی) وغیرہ حضرات اظہار خیال فرمائیں گے۔
ا س کے علاوہ شہر عزیز کی اہم شخصیات بطور مہمانِ خصوصی اس تقریب کو زینت بخشیں گے۔
ساتھ تمام ہی اہل علم و باذوق حضرات و شائقینِ ادب سے اس تقریب اجراء میں شرکت کی مؤدبانہ درخواست ہے۔
الداعیان: ادارہ نثری ادب مالیگاؤں، SIO مالیگاؤں و اجراء کمیٹی