یوم آزادی پر سیفی پرائمری اسکول میں وطن سے محبت اور ملک کے لیئے قربانی کے جذبے پر روشنی ڈالی گئی
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 15, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) — آج بروز جمعہ 15 اگست،2025 یوم آزادی کے موقع پر سیفی پرائمری اسکول میں ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ تقاریر اور وطنی نغمے پیش کیے، جنہیں سامعین نے خوب سراہا۔
تقریب میں سیفی مینجنگ کمیٹی کے اراکین، صدر مدرس اور اساتذہ کرام موجود تھے۔ پروگرام میں شریک بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں میڈلز سے نوازا گیا،
جب کہ تمام طلبہ کو تعلیم کی اہمیت، وطن سے محبت اور ملک کے لیے قربانی کے جذبے پر روشنی ڈالی گئی۔ یوم آزادی کی مناسبت سے اسکول کی جانب سے "ریلی" نکالی گئی اور "صفائی ابھیان" کے تحت صفائی اور نظم و ضبط کی سرگرمی بھی انجام دی گئی، جس میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔