جامعہ محمدیہ منصورہ کیمپس میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 15, 2025
0
share
(مالیگاؤں( پریس ریلیز جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی (منصورہ کیمپس) میں یومِ آزادی 15 اگست 2025 کو صبح 8 بجے نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ پرچم کشائی کی رسم ادارے کے چیئرمین محترم جناب ارشد مختار صاحب نے ادا کی۔
اس کے بعد قومی گیت پیش کیا گیا اور " نشہ مُکت بھارت" کا عہد لیا گیا۔اس موقع پر سٹی پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں سابق فوجی جناب یونس خان نے مراٹھی زبان میں اور ڈاکٹر ساجد نعیم نے اردو زبان میں طلبہ و اساتذہ کو عہد دلایا۔ اس تقریب میں ادارے کے سیکریٹری جناب راشد مختار، ڈاکٹر سلمان بیگ، انجینئرنگ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شاہ عقیل احمد، پالی ٹیکنک کے پرنسپل یعقوب انصاری، طبیہ یونانی کالج کے پرنسپل زبیر احمد، اور دیگر معزز عہدیداران موجود تھے۔اس موقع پر جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے زیرِ اہتمام جاری تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی ۔پروگرام کے اخیر میں تمام شرکاء کومیٹھائی تقسم کی گئی۔